34

رواں سال2019میں سپرنگ فیسٹیول کے دوران 400ملین چائینیز نے ٹرین وزٹس سے استعفادہ کیا۔

(خصوصی رپورٹ):۔ چین کی وزارتِ ریلوے کی جانب سے حالیہ سپرنگ فیسٹول کے دوران جاری اعدادوشمار کے مطابق 40روزہ سپرنگ فیسٹول اور نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے چین میں ملکی سطع پر 400سو ملین لوگوں نے ٹرینز کی ،مدد سے اندورنِ ملک سفر کیا ، چین میں گزشتہ ماہ چالیس روزہ سپرنگ فیسٹول یکم مارچ کو اختتام اور سپرنگ فیسٹول اور نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے لاکھوں چائینیز نے اندورنِ ملک سیاحتی مقامات کے وزٹ کے حوالے سے ایک بڑی تعداد نے سفر کے لیے ٹرین کے سفری سہولیات اور پیکجز سے استعفادہ کیا۔ چالیس روزہ سپرنگ فیسٹول21جنوری سے شروع ہوکریکم مارچ تک جاری رہا رواں سال کے دوران گزشتہ سالوں کی نسبت ٹرین سے سفر کرنے والے لوگوں کی شرح میں 6.7فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس طرح سے ٹرین سے سفر کرنے والے چاہنیز کی تعداد410ملین تک ریکارڈ کی گئی ہے، اس شرح میں ہائی اسپیڈ ریلویز سے سفر کرنے والے لوگوں کی سالانہ شرح میں 16.7فیصد اضافہ ہوا ہے اس طرح سے ہائی اسپیڈ ریلویز سے سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد240ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو مجموعی طور پر اس سال سپرنگ فیسٹول کے دوران سفر کرنے والے لوگوں کی مجموعی تعداد کا 60فیصد بنتا ہے۔ دوسری جانب سالانہ کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ریلویز سے سفر کرنے والے لوگوں کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریلوے اعدوشمار کے مطابق سپرنگ فیسٹول کے دوران 23دنوں میں روزانہ کی بنیاد پردس ملین سے زائد لوگوں نے بھی ٹرین پر سفر کیا جو چینی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، اس طرح سے صرف ایک دن کے دوران 23فروری 2019کو لگ بھگ 13.17ملین چاینئز لوگوں نے ٹرین سے سفر کیا جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ اسی دوران سپرنگ فیسٹول کے دوران ہوائی جہاز سے سپرنگ فیسٹول کے دوران سفر کرنیوالے لوگوں کی تعداد 72.88ملین ریکارڈ کی گئی ہے یہ بھی چینی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے جس کی سالانہ شرح میں رواں سال گزشتہ سالوں کی مقابلے میں 11.4فیصد زائد تھا۔ سپرنگ فیسٹول کے دوران جس بڑی تعداد میں لاکھوں چاینئز نے ایئر لائنز سے اسیتعفادہ کیا لیکن فلائٹ شیڈول کی شرح 80 فیصد سے زائد ان ٹائم ریکارڈ کی گئی، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہوائی سفری سہولیات چین میں اس قدر بڑے فلایئٹ اپریشن کے حوالے سے کس قدر محفوظ اور موثر ہیں اور لاکھوں چینی اور غیر ملکی سیاحوں کی چین آمد اور روانگی کے حوالے سے ایک بھر پور انداز میں پورا کر رہی ہیں۔ سپرنگ فیسٹول کے حوالے سے ریلوے نے خصوصی ٹرینز کے حوالے سے آگاہ کیا کہ 38 ریل لائنز پرمصروف ترین ریلوے ٹریکس پر380بلٹ ٹرینز کے فکنسگ پیئرز چلائے گئے یہ ٹرینز اپنے سفر کے دوران چین کے23صوبوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزلِ مقصود تک محفوظ اور سہولت کے ساتھ اپنے مسافروں کو پہنچاتی رہیں ہیں۔ چین میں ٹرین کے سفر سے استعفادہ کرنے والے بیشتر مسافر ایک بڑی تعداد میں ریلوے ٹکٹس آن لائن بکنگ کرتے ہیں ، اس طرح سے مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے کی آفیشل ویب سائیٹwww.12306.cnپر مسافروں کی سہولت اور آسانی کے ؛لیے بیشتر فیچر ز متعارف کر واءٰں گئے ہیں ۔ جن میں سکینرز لاگ ان، فیس اسکینگ ویری فکیشن اور جدید ٹکٹ سیلز سسٹم بھی مسافروں کی سہولت کے لیے مہیا کیئے گئے ہیں۔ سپرنگ فیسٹول کے دوران اس ویب سائیٹ سے 19دنوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 11ملین لوگوں نے ٹکٹس خریدے جبکہ 4جنوری 2019کو چین میں ریلوے پلیٹ فارم پر 12.82ملین ٹکٹس فروخت ہوئے جو چینی ریلوے کی تاریخ میں ایک دن کی سیل کے حوالے سے ایک ریکاڑڈ ہے۔ دوسری جانب چین میں اسٹیشنز پر ٹکٹس کی چیکنگ کے حوالے سے3662مشینز نصب کی گئی ہیں اس طرح سے 578ریلوے اسٹیشنز پر مسافر ان مشینوں کی مدد سے جلدی سے ٹکٹس چیک کروانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ دوسری جانب ریلوے کی جانب سے مسافروں کیلئے سمارٹ سروسز بشمول وائی فائی سسٹم سے تمام ٹرینوں کو آراستہ کیا گیا ہے اور اس کیساتھ انٹیلی جنیٹس رہنمائی سسٹم نصب کیا گیا ہے مزید ریلوے اسٹینشنزپر آن لائن فوڈ کی سہولت شیئرڈ کاروں کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں