56

دھواں دھار بارش کے بعد کراچی پانی پانی، لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی

کراچی: کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہے، بلدیہ کا عملہ سڑکوں پر جمع پانی نکالنے نہ پہنچ سکا۔ بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے شہر کی سڑکوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ غریب آباد، ناظم آباد، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، ملیر کالا بورڈ، شاہراہ فیصل اور کارساز میں سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ کراچی بلدیہ کا عملہ سڑکوں پرجمع پانی نکالنے کیلئے نہ پہنچ سکا، ہر طرف جل تھل ایک ہے جس سے ٹریفک کی روانی متا ثر ہے۔ تیز بارش کے باعث لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی جس نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں