86

چین اور ارجنٹینا باہمی و دو طرفہ عملی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم

(خصوصی رپورٹ):۔ لاطینی امریکہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے حوالے سے 21ویں صدی کے میری ٹائم سلکِ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ایک قدرتی تو سیع ہے، اس حوالے سے لاطینی امریکہ کا ملک ارجنٹینا چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم ترین ملک ہے جس کی مدد سے چین لاطینی امریکہ تک بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا رہا ہے، چین اور ارجنٹینا ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط اور مختلف شعبوں بشمول انفرا سٹرکچر، تجارت، مالیاتی امور، پالیسی سازی اور عوامی سطع پر باہمی روابط کے حوالے سے عملی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ چین اور ارجنٹینا کے مابین باہمی دوطرفہ روابط اور عملی تعاون سے عالمی سطع پر جو غیر یقینی صورتحال موجود ہے اس کے حل کے حوالے سے عملی تعاون میسر آئے گا، اور دونوں ممالک کا باہمی اور عملی تعاون مشرقی دنیا اور مغربی دنیا کے مابین باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک خوش آئیند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور عالمی سطع پر مشترکہ ڈیویلپمینٹ کے حوالے سے اس باہمی تعاون کو سمندر اور خشکی کے راستے سے عملی سطع پر فروغ حاصل ہو رہا ہے، دونوں ممالک کے مابین مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ پالیسی سازی سے اعلی سطعی وفود کا تبادلہ یقینی بنایا گیا ہے، گزشتہ دو برسوں میں چینی صدر شی جنپگ اور ارجنٹینا کے صدرموریسیو میکری کے مابین کئی ملاقاتیں ہو چکیں ہیں اور دونوں سربراہانِ مملکت اس عرصے میں G-20ہانگشو کانفرنس، برکس کانفرنس (جوہانسبرگ) میں مل چکے ہیں اور طرفین نے ان ملاقاتوں میں باہمی روابط ، اور عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم حوالے سے باہمی اعتماد سازی کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے، حالیہ چند برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام عالمی سطع پر ایک مثبت بین الاقوامی عوامی پراڈکٹ کے حوالے سے اہمیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، اور اس پروگرام کے حوالے سے ارجنٹینا ایک مختصر عرصے میں عالمی سطع پر اپنے روابط اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو مستحکم انداز میں یقینی بنا سکتا ہے، جس سے چین اور ارجنٹینا یکساں انداز میں ڈیویلپمنیٹ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ باہم منسلک انفرا سٹرکچر کے قیام سے چین اور ارجنٹینا ایک مستحکم اور موثر حوالے سے ڈیجیٹل تعاون میکنیزم کو یقینی بنا سکتے ہیں، دونوں ممالک جس طرح سے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے باہمی اور عملی تعاون کو یقینی بنا رہے ہیں اس کے علاوہ نیوکلیئر پاور ، ریلوے نیٹ ورک کی کنسٹرکشن، کی تعمیر سے طرفین ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف عوامل میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھروپور استعفادہ کر سکتے ہیں، جس سے طرفین جدید زراعت، مواصلات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور ای۔کامرس کے شعبوں میں عملی تعاون سے بہتر عوامل اور اہداف حاصل کر سکتے ہیں اور ایک ودسرے کو انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے بہتر انداز میں سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح چین اور ارجنٹینا کے مابین جدید ٹیکنالوجی اصلاھات، صنعتی انقلاب، اور بایؤ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اس باہمی تعاون کے عمل سے مختلف شعبوں ڈیویلپمینٹ کے مختلف مواقعیں سامنے آ رہے ہیں جس سے طرفین یکساں انداز میں عملی تعاون کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ رواں سال چین کی ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں زیرِ زمین میٹرو ٹرین کی تعمیر کے حوالے سے اہم تعمیری عوامل زر انجام دیا ہے جس سے انٹر سٹی ریلوے نیٹ ورک قائم ہوا ہے اور مقامی لوگ چینی ریلوے کے اس امر کے حوالے انتہائی ممنون ہیں ۔ اسی طرح چین میں ای۔کامرس کے فروغ کے حوالے سے سب سے بڑی فرم ایلی بابا نے ارجنٹینا کے گوشت کی پروموشن کے حوالے سے اہم ترین کلیدی کردار ادا کیا ہے، اسی طرح سے ارجنٹینا کی سمندری مصنوعات، سی فوڈ، فروٹس، اور وائن آن لائن بزنسز کے حوالے سے تیزی سے فروغ پا رہی ہے، اور یوں باہمی تجارت کے حوالے سے ارجنٹینا کے سپلائرز کو چینی کنزیومرز تک بہتر انداز میں رسائی حاصل ہو چکی ہے، ڈیجیٹل روابط آج جغرافیائی حدود سے مبرا ہو چکی ہیں اور ڈیجیٹل تجارت اور تعاون سے دنیا کے دو مختلف کونوں میں بسنے والے لوگ ایک دوسرے کیساتھ باہم منسلک ہیں۔ اسی طرح بہتر تجارتی ماحول سے مستحکم کھپت کے عوامل سامنے آ رہے ہیں چین کی سرکردگی میں منعقدہ پہلی درامدی ایکسپو کے عالمی سطع پر درامدات کے فروغ کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج برامد ہو رہے ہیں۔۔ اس کے علاوہ باہمی تجارت اور عالمی حوالے سے دو طرفہ تجارت اور روابط کی تشکیل میں مستقبل میں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام ایک خوش آئیند شروعات ثابت ہوگی۔ 2013میں ارجنٹینا کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی بائیو جینیسس باؤ نے چینی مشرقی صوبے ژیان میں ہاتھ اور پیروں کی بیماری کے تدارک کے حوالے سے ایک ویکسین فیکٹری کا افتتاح کیا ہے، اسی طرح پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائینہ کی جانب سے ارجنٹینا کے جؤجو سوبے میں سولر تونائی کے ایک بڑے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے،دریں اثناء چینی آٹو میکر BYDکی جانب سے حال ہی میں ارجنٹینا کے کئی علاقوں میں الیکٹرک بسوں کی تعمیر کے حوالے سے فیکٹریز کا کام شروع کیا ہے، دوسری جانب چین اور ارجنٹینا کے مابین اعلی معیار ٹیکنالوجی کے حوالے سے اور جدید ٹیکنالوجیز سے استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے ایک مشترکہ میکنزیم تشکیل کیا جا چکا ہے تاکہ جدید انفرا سٹرکچر اور جدید اعلی ٹیکنالوجیز سے طرفین بہتر انداز میں عملی سطع پر تعاون یقینی بنا سکیں۔ باہمی اور عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے گزشتہ سال2017میں چین اور ارجنٹینا کے سنٹرل بینکس نے باہم کرنس سویپ کے معاہدے پر دستخط ثبت کیئے ہیں، جس سے طرفین میں تجارتی حوالے سے اہم عوامل کو آسان کیا جا سکے گا، اسی طرح سے ارجنٹینا اورCELAC فورم کے حوالے سے چین اور ارجنٹینا کے مابین باہمی فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے، اس طرح سے باہمی دو طرفیہ روابط کے فروغ کے حوالے سے فنانسنگ پالیسز امدادی عوامل حاصل ہونگے اور باہمی روابطا ور تعاون کے حوالیسے مختص فنڈز کی فراہمی با آسانی دستایب ہوگی، اسی طرح چین اور ارجنٹینا کے لوگوں کے مابین وفود کے تبادلوں سے مثبت عوامل سامنے آئے ہیں ۔ اور کلچر ثقافت، تعلیم و صحت سیاحت اور کھیلوں کے باہمی میل جول سے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کی جانب راغب ہو رہی ہیں ۔ ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ مصنفجارج لوئس نے چینی کلچر و ثقافت کو اپنے ادبئی شاہکارThe garden of Forking paths میں صحیح معنوں میں اجاگر کیا ہے، اور چینی کلچر کے حوالے سے ارجنٹینا کے لوگوں نے بھر پور اپنائیت کا اظہار کیا ہے، اسی طرح چینی نئے سال کے حوالے سے جو تقریبات بیونس آئرس میں منعقد کی گئی وہ سب کے لیے بہترین نظارہ تھی، ارجنٹینا نے چینی بزنس عمائدین کیلئے ویزہ کی بھر پور سہلویات یقینی بنائی ہیں اور چینی سیاحوں کیلئے ارجنٹیا آمد کے حوالے سے الیکٹرونک ویزوں کے اجراء کا بھی آغاز کیا گیا ہے، اس طرح سے طرفین کے مابین دو طرفہ عملی تعاون کے دور رس مثبت نتائج برامد ہو رہے ہیں ۔ اور مشترکہ تجارتی عوامل کے فروغ کے حوالے سے ایک مستحکم اور پائیدار ماحول پیدا ہو رہا ہے، تاکہ آزادانہ سرمایہ کاری کو طرفین میں بھر پور انداز میں فروغ ہو اور باہمی تعاون حقیقی اور یکساں انداز میں فاہدہ مند ہو۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں