38

شنگھاہی نجی کمپنیز کو بہتر ماحول فراہم کر نے کیلئے پر عزم؂

(خصوصی رپورٹ):۔ شنگھاہی کے میئراینگ یونگ نے کہا ہے کہ شنگھاہی کی مقامی انتطامیہ شہر میں نجی ملکیتی کمپنیز کو بہترین کاروباری ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے، اور اس حوالے سے شہر کی انتظامیہ پرائیویٹ سیکٹر کی ڈیویلپمینٹ کے لیے بہتر سے بہترین اقدامات کو روشناس کروانے پر یقین رکھتی ہے، میئر شنگھاہی اینگ یونگ نے کہا کہ نجی انٹر پرائسز سماجی اور اقتصادی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے کسی بھی معاشرے اور ملک میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، نجی سیکٹر کسی بھی ملک میں فنانشل اور بزنس سینٹر کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نجی اور پرائیویٹ سیکٹر کسی بھی ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک چوتھائی ہوتا ہے، جبکہ غیر ملکی تجارت کے حوالے سے اس کی شرح 1/5ہوتی ہے، جبکہ ٹیکس کے حوالے سے یہ شرح ایک تہائی ہوتی ہے، اینگ نے مزید کہا کہ شنگھاہی میں نجی شعبہ ستر فیصد نئی ملازمتوں کے حوالے سے مواقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیز اور نجی سیکٹر ملک میں بالخصوص ٹیکنالوجی سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجیز اور جدت پرازی کے فروغ کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے، اور شنگھاہی میں ٹیکنالوجی سیکٹر سے منسلک 90فیصد کمپنیز نجی ملکیتی سیکٹر سے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے پراہیؤیٹ سیکٹر ٹیکنالوجی کے حوالے سے کس قدر اہمیت کا حامل ہے، اینگ یونگ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ٹیکنالوجی کی جدت پرازی کے حوالے سے بھی اہم ترین کردارا دا کر رہا ہے، شنگھاہی کے میئر اینگ ہونگ نے کہا کہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر شنگھاہی شہر میں 1332کمپنیز رجسٹر کی گئی ہیں اور ان کمپنیز میں پرائیویٹ کمپنیز کی شرح96.4فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، شنگھاہی شہر کے میئر اینگ یونگ نے مزید واضح کیا کہ مقامی حکومت شہر میں نجی ملکیتی انٹر پرائسز ، نجی انٹر پرائسز اور غیر ملکی انٹر پرائسز کو یکساں انداز میں سہولیات فراہم کرتی ہیں اور انہیں شہر میں بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے، اور ان تینوں سیکٹرز کے مابین بہتر مثبت اور مسابقت کے حوالے سے موثر ہم آہنگی بنائے رکھنے کے حوالے سے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں تاکہ تینوں سیکٹرز یکساں اور مساوی انداز میں ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت شہر میں نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بہت سے نئے اقدامات کا آغاز کر چکی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ مقامی حکام نے شہر میں 1.4بلین ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کیا ہے تاکہ فنانسنگ کے عمل کو سہل کیا جا سکے، اور نجی کمپنیز کے لیے یہ عمل آسانی اور سہولت کیساتھ باآسانی دستیاب ہو، انہوں نے کہا کہ شنگھاہی شہر نجی ملکیتی انٹر پرائسز کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے10 بلین یوآن کریڈٹ پر فراہم کر رہی ہے، اور اس طرح سے10بلین اضافی یوآن سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹر پرائسز کو کریڈٹ قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہے، اس کیساتھ ساتھ شنگھاہی شہر کی مقامی انتطامیہ نجی انٹر پرائسز کو ٹیکسز کے حوالے سے سہولیات فراہم کر رہی ہیں اور ٹیکسز کی شرح کم کی جا رہی ہے، اور زمینی لاگت اور دیگر اخراجات کے حوالے سے مقامی حکومت نجی کمپنیز اور انٹر پرائسز کو بھر پور انداز میں سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاکہ انہیں ایک بہتر اور مستحکم کاروباری اور سرمایہ کاری کا ماحول میسر آ سکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں