63

سعودی عرب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان سعودی عرب سے امداد کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم آج حاصل کر لے گا جس سے ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیل کی در آمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملناشروع ہوجائے گی.

وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں آج پہنچ جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے میرے سعودی ہم منصب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ٗامداد کا دوسرا اور تیسرا حصہ اگلے 2 ماہ میں موصول ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی در آمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملناشروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والی بے مثال امداد ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس کی تفصیلات عیاں نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی واحد وجہ ہماری معیشت میں تیزی لانا اور کسی خلا کو پر کرنے کے لیے کسی قرض کی جانب نہ جانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قرض کی شرائط پر نہیں بلکہ وسیع معاشی اصلاحات پیکج’ پر بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج، بیلنس آف پیمنٹ کے خلا کے چھوٹے سے حصے کو پورا کرنے میں مدد دیگا۔ اسد عمر نے بتایا کہ ہماری سمت واضح ہے کہ ہم بوجھ صرف زیادہ آمدن والے افراد پر ہی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایل این جی کمپنی کی بھی نجکاری کردی گئی تو اس کا اثر گزشتہ حکومت کے نجکاری پروگرام سے زیادہ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں