71

نوازالدین پر ہراسگی الزام، ساتھی اداکارہ دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

ممبئی: سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ کی جانب سے نواز الدین صدیقی پر جنسی ہراسگی کا الزام لگنے پر اداکارہ کبراسیت اپنے ساتھی اداکار کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

انہوں نے سوشل میدیا پر کہا کہ بعض اوقات تعلقات انتہائی خراب بھی ہوجاتے ہیں جو می ٹو کے زمرے میں نہیں آتے، دفاع کیلئے آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اور میں نوازالدین صدیقی کیساتھ ہوں کیونکہ وہ بہترین انسان ہیں۔ اداکارہ کے نوازالدین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور جب نوازالدین پر می ٹو مہم کی آڑ میں جنسی ہراسگی کا وار کیا گیا یتو کبراسیت پانے ساتھی کے دفاع کیلئے میدان میں آنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں