104

بھارتی تاجر نے اپنے ملازمین پر انعامات کی برسات کر دی

نئی دہلی: بھارت میں ارب پتی تاجر نے کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین پر دولت لٹا دی۔ کسی کو گاڑی، تو کسی کے نام فکس بینک اکاؤنٹس کھلوا دیے۔ پچیس سال سے کام کرنے والا ملازم مرسیڈیز لے اڑا۔

بھارت میں ہیروں کے تاجر “ساؤ جی ڈھولکیا” نے ملازمین کیلئے انعامات کے خزانے کھول دیے۔ ملازمین کو چھ سو بیش قیمت کاریں، فکس ڈیپازٹ اکاؤنٹس اور فلیٹس دینے کیلئے پروقارتقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
دریا دل مالک کے گروپ میں پچپن سو افراد کام کرتے ہیں تاہم چار ہزار افراد کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا جبکہ کمپنی کے ساتھ پچیس برس سے کام کرنے والے شخص کو مریسڈیزبھی دی گئی۔ کمپنی ہر سال ملازمین کو ایسی مراعات دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں