77

نالائق ڈاکو دکاندار کے چکمے میں آ کر گرفتاری دے بیٹھے

برسلز: لٹیروں کا ایک گروہ ایک دکان میں داخل ہو، مالک انہیں کہے کہ بعد میں آنا، میرے پاس ابھی پیسے نہیں، وہ چلے جائیں اور شام کو دوبارہ آئیں تو پولیس ان کی منتظر ہو۔ یہ کسی مزاحیہ فلم کا منظر لگتا ہے لیکن بیلجیئم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں یہ واقعہ پیش آیا۔

چھ ڈاکو چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی شہری کی دکان کو دن دیہاڑے لوٹنے کے ارادے سے داخل ہوئے۔ سیلز مین نے انہیں کہا کہ بہتر ہو گا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انہیں زیادہ رقم دے سکے گا۔ ڈاکو اس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب لوٹے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔

دکان مالک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ کسی کامیڈی کی طرح تھا۔ انہیں بیلجیئم کے سب سے نالائق ڈاکو کہا جا رہا ہے۔ میں نے انہیں کچھ نہیں دیا لیکن ان سے کہا کہ اگر وہ بعد میں آئیں تو میرے پاس دو سے تین ہزار یوروز ہوں گے۔ دکاندار کے مطابق ڈاکو اس چکمے میں آ گئے اور چلے گئے۔ پولیس کو بھی یقین نہیں تھا کہ ڈاکو واپس آئیں گے لیکن شام ساڑھے پانچ بجے دکان بند ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے ڈاکو واپس آئے اور پہلے سے تیار کھڑی پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں