41

نٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے سستا، 158 روپے پر ٹریڈنگ

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ‌ میں‌ 2 روپے 75 پیسے سستا ہو گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے سے زائد کی کمی ہو گئی۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغا ز پرڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا اور 158 روپے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 2 روپے 75 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 159 روپے میں ٹریڈ ہوتی رہی۔ گذشتہ ہفتے ڈالر 160 روپے 5 پیسے میں بند ہوا تھا، ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اصلاحات پر من و عن عمل کرنا ہو گا، پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی تو ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں